فاٹا اصلاحات کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن انضمام کیلئے پانچ سال کا عرصہ زیادہ ہیں، حاجی نور خان درانی

منگل 7 مارچ 2017 22:21

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماء حاجی نور خان درانی نے وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو پانچ سال کی بجائے ایک سال کے اند ر صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضم کیاجائے اور صدارتی آرڈنینس کے ذریعے فاٹا کو صوبے میں جلد ضم کیاجاسکتاہے ۔

انضمام کیلئے پانچ سال کا عرصہ بہت ذیاد ہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم وفاقی کابینہ کے اصلاحات منظور کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس میں غلطیاں ہیں اور وہ یہ کہ پانچ سال میں فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام قبائلی عوام کیساتھ مذاق ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ 2018؁ء کے عام انتخابات سے پہلے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے اور فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :