فوجی عدالتیں جمہوریت کی روح کے منافی ہیں مگر موجودہ حالات میں ان کی بحالی کے سوا کوئی چارہ نہیں، فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ رہتی اگر وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من وطن عملدرآمد کرتی

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کی صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

منگل 7 مارچ 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ فوجی عدالتیںجمہوریت کی روح کے منافی ہیں مگر موجودہ حالات میں ان کی بحالی کے سوا کوئی چارہ کار بھی نہیں، فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ رہتی اگر وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من وطن عملدرآمد کرتی، ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوجی عدالتوں کی بحالی پرمشروط طور پر آمادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں ہمارے پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے اس حوالے سے اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو پریس کانفرنس کرنے کی توفیق نہ ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اچھی خاصی پریس کانفرنس کر ڈالی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی غیر رسمی بات چیت کو میڈیا پر لانے والوں نے صحافت کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس میٹرو بس کیلئے اربوں روپے ہیں جبکہ نیکٹا کیلئے اس کے پاس ایک پائی بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :