پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ، کل 28نشستوں کیلئی287کاغذات نامزدگی جمع کروائے

منگل 7 مارچ 2017 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پاکستانی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، کل 28نشستوں کیلئی287کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی پی ایف یو جے موسیٰ فرمان نے کاغذات جمع کروانے والوں کی فہرست جاری کردی ۔ کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں سے اور تمام ملحقہ یونینز سے جمع کروائے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی کراچی سے جمع ہوئے۔ پی ایف یو جے کی صدارت کیلئے 18امیدوار ابتدائی طور پر میدان میں اترے ہیں۔ ان 18امیدواران نی24کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پی ایف یو جے کی صدارت کیلئے ابتدائی طور پر راولپنڈی سے افضل بٹ اور طارق محمود‘ لاہور سے رائے حسنین طاہر‘ ارشد انصاری‘نواز طاہر اورکاشف حسین‘کراچی سے گیارہ امیدوارافضل بلوچ‘ ایوب جان سرہندی‘ جاوید اصغر‘ فاضل جمیلی‘ خورشید عباسی‘ امتیاز فاران‘ شاہد اقبال‘ رفیق احمد شیخ‘ اکرم خان‘ ہارون خالد اور مسرور افضل پاشا جبکہ فیصل آباد سے شمس الاسلام ناز میدان میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل کیلئی21امیدواران نی29کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے کیلئے فیصل آباد سے شمس الاسلام ناز‘ بلوچستان سے شہزادہ ذوالفقار اور سلیم شاہد‘ حیدر آباد سے لالہ رحمان‘ سکھر سے لالہ اسد پٹھان‘ لاہور سے رائے حسنین طاہر‘ ارشد انصاری‘وسیم فاروق شاہد‘نواز طاہر اورکاشف حسین جبکہ کراچی سے گیارہ امیدوارایوب جان سرہندی‘ جاوید اصغر‘ فاضل جمیلی‘ خورشید عباسی‘ امتیاز فاران‘ شاہد اقبال‘ طاہر حسن خان‘ ارشاد کھوکھر‘ اشرف خان‘ اکرم خان‘ اور مسرور افضل پاشا نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

خزانچی کیلئے 20امیدواران نے 24کاغذات جمع کروائے ہیں۔ فیصل آباد سے حامد یٰسین‘ ملتان سے مظہر خان‘ اسلام آباد سے قربان ستی‘ سکھر سے جاوید میمن‘ حیدر آباد سے ارشاد احمد‘ خیبر پختونخواہ سے ابراہیم خان‘ بہاولپور سے امین عباسی‘ لاہور سے وسیم فاروق شاہد‘ نعیم حنیف‘ ذوالفقارعلی‘ نواز طاہر جبکہ کراچی سے امتیاز فاران‘ فرید اصغر‘اشرف خان‘ شاہد اقبال‘ ارشاد کھوکھر‘ نعیم کھوکھر‘ مسرور افضل پاشا‘ لیاقت مغل اور نصیر احمد میدان میں آئے ہیں۔

نائب صدر کی چار سیٹوں کیلئی36امیدواران نے 38کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔پنجاب اور اسلام آباد سے حامد یٰسین‘ فوزیہ کلثوم‘ناصر زیدی‘ امین اختر‘ اسحاق چوہدری‘رانا شفیق پسروری‘ نعیم حنیف‘ منور بٹ‘ عطاء المصطفیٰ‘ یاسر علی‘ نواز طاہر‘ بلوچستان سے سلیم شاہداور حمد اللہ‘ خیبر پختونخواہ سے عامر شہزاد‘سید بخار شاہ‘ برہات اللہ‘ ابراہیم خان‘ بخت زادہ یوسفزئی‘سندھ سے لالہ اسد پٹھان‘ نصراللہ وسیر‘ لالہ رحمان‘ خالد کھوکھر‘ جاوید اصغر‘ ارشاد کھوکھر‘ شاہد اقبال‘ لیاقت علی خان‘ خورشید عباسی‘ اشرف خان‘ ایوب جان سرہندی‘ صدیق چوہدری‘ نوب قریشی‘ نصیر احمد‘ مسرور افضل پاشا‘ ہارون خالد‘ نعمت اللہ بخاری اور افضل بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اسسٹنٹ سیکرٹری کی چار نشستوں کیلئے 31امیدواران نے 34کاغذات جمع کروائے ہیں۔ پنجاب سے حامد یٰسین‘ نعیم حنیف‘ جاوید صدیقی‘ قیصر محمود‘ میاں انجم‘ بلال ڈار‘ یاسر علی‘ منظور طاہر‘ بدر ظہور چشتی‘ خیبر پختونخواہ سے راجہ ہارون‘ عمیر یاسر‘ سفیر اللہ‘ عامر شہزاد‘ بلوچستان سے غلام مرتضیٰ لانگو‘ عبدالخالق رند‘ سندھ سے لالہ اسد پٹھان‘ جاوید اصغر‘ ارشاد کھوکھر‘ اشرف خان‘ لیاقت علی خان‘ شاہد اقبال‘ آصف شیخ‘ منور بٹ‘ جاوید میمن‘ شکیل سلاوت‘ نعمت اللہ بخاری‘ نظام صدیقی‘ نصیر احمد‘ مسرور افضل پاشا‘ اقبال ملاح نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کی 17نشستوں کیلئے 126امیدواران نے 138کاغذات نامزدگی دئیے ہیں۔ممبر ایف ای سی کیلئے شمیم بانو‘ فوزیہ کلثوم‘ عائشہ ممتاز‘سحرش کھوکھر‘ حامد یٰسین‘ قدیر سکندر‘جاوید صدیقی‘ قیصر محمود‘ میاں انجم‘ امتیاز فاران‘ منور بٹ‘ راشد عزیز‘ شکیل احمد‘ رانا پرویز اختر‘ مظہر خان‘ احسان الحق‘ کاشف حسین‘ اسحاق چوہدری‘ ناصر زیدی‘ ناصر ملک‘ اشرف خان‘ عزیز سانگھڑ‘ امام بخش‘ شاہد اقبال‘ ارشاد کھوکھر‘ لیاقت علی خان‘ وارث رضا‘ آصف شیخ‘ خورشید عباسی‘ بنارس خان‘ شہزادہ ذوالفقار‘ امجد اعوان‘ عبدالمجید گل‘ اکرم ناصر‘ مظہر رسول‘ امین عباسی‘ یاسر علی‘ مبشر بٹ‘ میاں عابد رضا‘ رانا نوید‘ زاہد شیروانی‘ ظہیر شہزاد‘ یوسف عباسی‘ شفیق اعوان‘ رضوان فرید‘ قمر بھٹی‘ نعیم حنیف‘ منور بٹ‘ مبشر حسن‘ دین محمد درد‘ بدر ظہور‘قیصر چوہان‘ آفتاب خان‘ نواز طاہر‘ سردار شفیق احمد‘ لالہ اسد پٹھان‘ ظہیر خان‘ نصر اللہ وسیر‘ علی محمد شیر‘ ایوب جان سرہندی‘ آصف نثار‘ فکر الدین‘ سلیم شاہد‘ رضوان شیخ‘ ناصر داوڑ‘ یاسر حسین‘ نادر خواجہ‘ ابراہیم خان‘ فاروق فراق‘ سہراب احمد‘فدا عدیل‘ فدا خٹک‘ ناصر حسین‘ سید بخار شاہ‘ انصر عباس‘ لیاقت خالد‘ نعمت اللہ‘ عبدالحسن‘ لیاقت مغل‘ نواب قریشی‘ افضل بلوچ‘ مسرور افضل پاشا‘ میاں طارق جاوید‘ فرحان راجپوت‘ منصور خان‘ اکرم خان‘ اشرف بھٹی‘ قیصر عباس‘ شاہد حسن‘ غوث محی الدین‘ راشد لطیف‘ راسم عمر غوری‘ نظام صدیقی‘ جاوید اصغر‘ عبدالجبار ناصر‘ ناصر محمود‘ شکیل سلاوت‘ صدیق چوہدری‘ نصیر احمد‘آصف رانا‘ طاہر خان‘ محمد شکیل‘ ہارون خالد‘ عبدالرشید بابر‘ ابراہیم صالح‘ اسلم شاہ‘ نعیم کھوکھر‘ سانول شیخ‘ عامر سجاد‘ جاوید اکرم ملک‘ کاشف رفیق‘ قربان ستی‘ طارق محمود‘ عاصم رانا‘ بلال ڈار‘ ابراہیم خان‘ اقبال ملاح‘ لالہ رحمان‘ خالد کھوکھر‘ مدثر خان‘ محبوب چوہدری‘ رانا بلال‘ رانا شہزاد‘ رانا شفیق پسروری‘ مخدوم بلال‘ وسیم فاروق شاہدنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :