پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 52ہزار کر جرمانے

منگل 7 مارچ 2017 23:13

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرکریک ڈائون کرتے ہوئے کوٹ لکھپت میں اریبہ فوڈز(نمکو پروڈکشن یونٹ)کو اشیاء خوردونوش کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کھلی گندی نالیوں اور پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سی10ہزار روپے جرمانہ جبکہ شام نگر میں حافظ شہباز کھوئے والے چنے ریسٹورنٹ5ہزار روپے جرمانہ کیا۔

گرین ٹائون میں آسیہ بیکری اورخالد بیکری کو بیکری آئٹمز کی تیاری کے لیے غیر معیاری خام مال استعمال کرنے،فرش پر چکناہٹ اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پربالترتیب 10ہزاراور 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

چونگی امر سدھو میں اشرف بیکری کو اشیاء خوردونوش پر مکھیوں کی بھرمار اشیاء خوردونوش کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور اشیاء کو ڈھانپنے کے لیے گندے کپڑو ں کا استعمال کرنے کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ایبٹ روڈ پر لاہور بروسٹ کو ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، اشیاء خوردونوش کو گندے کپڑو ں سے ڈھانپنے اور صفائی کے ناقص حالات پر 4ہزار روپے، رفیق سویٹس ہائوس کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز، میٹھائی پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کا لیبل موجود نہ ہونے پر 4ہزار،گھوڑے شاہ روڈ پرازی پان شاپ کو ایکسپائرڈ ڈرنکس اور اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر1500روپے جرمانہ اور ایکسپائرڈ ڈرنکس موقع پر ضائع کر دیں۔

ارشد کریانہ سٹور فیصل پان شاپ ،بٹ کریانہ سٹور، احسان کریانہ سٹور، خرم انصاری نان شاپ،آصف ٹی سٹال،وسیم دہی بھلے، صفدرہوٹل، ارشد ہوٹل، جھولے لعل ملک شاپ اور لیاقت جنرل سٹور منہالہ روڈ پر انڈوں والی ایک گاڑی(LES-6089) کے ٹوٹے ہوئے انڈے موقع ضائع کر دیے اور فریش انڈوں کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔نتھو کی ویلیج میںعبدالرزاق کولڈ کارنر ، ملک یونس جنرل سٹور، داتا جنرل سٹور، ملک کریانہ سٹور، شیرازی جنرل سٹور،نفیس سویٹس ، مدینہ قادری سویٹس،ولید بادامی برفی شاپ ،امتیازی برفی شاپ ،طیب برفی ہائوس،واہ واہ جی ہوٹل اوراللہ ہو پنج جنرل سٹور،ایوان چوک میں احسن کیٹرنگ اینڈ ٹینٹ سروس کوبہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :