سوشل میڈیاپرصدسالہ عالمی اجتماع اورجمعیت کی دیگرسرگرمیوں کی تشہیرکے لئے جدوجہدکرنالائق تحسین ہے ،مولانا فضل الرحمن

منگل 7 مارچ 2017 23:11

سوشل میڈیاپرصدسالہ عالمی اجتماع اورجمعیت کی دیگرسرگرمیوں کی تشہیرکے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ سوشل میڈیاپرصدسالہ عالمی اجتماع اورجمعیت کی دیگرسرگرمیوں کی تشہیرکے لئے جدوجہدکرنالائق تحسین ہے ،جمعیت کے کارکن شائستگی کے ساتھ دلائل سے اپناپیغام اوردعوت عام کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے عزیزاحمدسارنگزئی،عبدالواسع سحر،ڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑاورنورحسن ہوتک کی کوششوں سے بنائی گئی ویب سائٹ "المحمودنیوز"کاافتتاح کرنے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرعبدالواسع سحرنے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورمولاناعبدالغفورحیدری کوالمحمودنیوزکے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ اس ویب سائٹ میں تازہ ترین خبروں،ویڈیوز،ایس ایم ایس سروس،انٹرویوز،لائیوسسٹم،ٹاک شوزسمیت دیگرجدیدنظام متعارف کروایاگیاہے جس سے جمعیت کی سرگرمیوں کوبہتراندازمیںاوربروقت شائع کرنے کااہتمام کیاگیاہے جبکہ اس سے قبل الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک قائم کیاگیاتھاجس کی کامیابی کے بعدکام کومزیدتیزکرنے اوروسعت دینے کے لئے ویب سائٹ قائم کرنے کافیصلہ کیااورالمحمودنیوزکے نام سے جدیدویب سائٹ بنائی،،قائدجمعیت نے ان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ صدسالہ عالمی اجتماع کے لئے ملک بھرمیں تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں جنہیں میڈیااوربالخصوص سوشل میڈیاپرشائع کرنے کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں کارکن تمام ترتوجہ صدسالہ اجتماع پرمرکوزکریں،مولاناعبدالغفورحیدری نے بھی انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ان نوجوانوں کی محنت اورجدوجہدقابل دادہے جس پرمیں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہو ں انہوں نے اپنی صلاحتیں جمعیت کی سرگرمیوں کی اشاعت کے لئے وقف کررکھی ہیں ملک بھرمیں سب سے زیادہ سرگرمیاں جمعیت کی ہیں بیک وقت متعددپروگرام ہوتے ہیں سوشل میڈیاان سرگرمیوں کی تشہیرکابہترذریعہ ہے کارکن ضابطہ اخلاق پرپابندی کریںاورتمام ترتوجہ اجتماع پرمرکوزرکھیں،افتتاحی تقریب کے اختتام پرقائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے اجتماعی دعاکرائی۔

متعلقہ عنوان :