قلات‘ شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری‘سردی کی شدت میں اضافہ ،بجلی کی آنکھ مچولی جاری

گیس پریشر مکمل غائب عوام کو مشکلات کا سامنا

منگل 7 مارچ 2017 23:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) قلات شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ ،بجلی کی آنکھ مچولی جاری ،گیس پریشر مکمل غائب عوام کو مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق قلات میںپیر کے روز موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جوکہ گزشتہ رات تھم گئی تاہم منگل کے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جوکہ وقفے وقفے سے جاری رہا بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ گیس پریشر مکمل غائب رہی اور رہی سہی کسر بجلی کی آنکھ مچولی نے پوری کردی جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہیکہ گیس پریشر کوبحال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :