دہشتگرد عناصر سیکورٹی اہلکاران کو نشانہ بناکر اپنے جن مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ‘انہیں اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ‘حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی مذمت

منگل 7 مارچ 2017 23:09

دہشتگرد عناصر سیکورٹی اہلکاران کو نشانہ بناکر اپنے جن مذموم عزائم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آواران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر سیکورٹی اہلکاران کو نشانہ بناکر اپنے جن مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں انہیں اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور جب تک آخری دہشتگرد کو اس کے انجام تک نہیں پہنچادیا جاتا حکومت ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کے درجات کی بلندی ا ور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔