میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا 14کروڑ 59لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور کرلیاگیا

منگل 7 مارچ 2017 23:07

ڈسکہ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا جون 2017ء تک 14کروڑ 59لاکھ 93ہزار 250روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا،تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین محمد ندیم مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ خواجہ عاطف سمیت کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا 30جون 2017ء تک کیلئے 14کروڑ 59لاکھ 93ہزار250روپے کا بجٹ پیش کیاگیا جس میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 6کروڑ 15لاکھ 83ہزار اور ترقیاتی کاموں کیلئے 3کروڑ22لاکھ 30ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اسی طرح شعبہ صفائی اور سینٹری ورکروں کی ریڑھیوں کیلئے 20لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا، بعدازاں رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ اور کونسلر محمد عارف باجوہ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :