سلنڈر پھٹنے سے دکاندار سمیت 5افراد شدیدزخمی ، 4کی حالت تشویشناک

منگل 7 مارچ 2017 23:07

ڈسکہ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)گیس ری فلنگ کرتے سلنڈر پھٹنے سے دکاندار سمیت 5افراد شدیدزخمی ہوگئے، 4کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کردیاگیا، تفصیل کے مطابق موضع موترہ کا اصغر اپنی دکان میں گیس ری فلنگ کررہاتھاکہ اس دوران اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں اصغر اور سلنڈروںمیں گیس بھروانے کیلئے آئے ہوئے نوید‘محمد عدیل سکنہ راجوکے ‘امتنان سکنہ موترہ اور محمد مبارک شدیدزخمی ہوگئے، ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر نوید ‘محمد عدیل ‘اصغر اور امتنان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیںلاہور ریفرکردیاگیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔