میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے نئی گورننگ باڈی کی تشکیل دیدی

منگل 7 مارچ 2017 22:58

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے نئی گورننگ ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے نئی گورننگ باڈی کی تشکیل دی ہے جس کے مطابق وسیم اختر گورننگ باڈی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبداللہ وہرہ وائس چیئرمین ہوں گے، ان کے علاوہ 18 سے زائد ممبران اس گورننگ باڈی میں شامل کئے گئے ہیں جن میں پرنسپل کے ایم ڈی سی نرگس انجم، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز محمد علی عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد، پروفیسر جلال اکبر بقائی یونیورسٹی، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم احمد فرپو سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں، میئر کراچی نے اس نئی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کے موقع پر کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اہم تعلیمی درسگاہ ہے اس کی تعمیر اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ یہاں خالصتاً میریٹ کو اولیت دی جائے اس کے معیار تعلیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ موجودہ عہد کے جدید طبی تعلیم کے تقاضوں کو ہر صورت میں مد نظر رکھا جائے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی گورننگ باڈی کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج بہتری اور مستقبل کیلئے منصوبہ بندی پر اپنی خصوصی توجہ دے گی اس کے ساتھ ساتھ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو بہتر سے بہتر تدریسی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :