میئر کراچی وسیم اختر کل 1100 سے زائد ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں چیک تقسیم کریں گے

منگل 7 مارچ 2017 22:58

میئر کراچی وسیم اختر کل 1100 سے زائد ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر کل (بدھ )کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہونے والی تقریب میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے 1100 سے زائد ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں پنشن اور دیگر واجبات کے چیک تقسیم کریں گے بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ مالیات نے میئر کراچی کی ہدایت پر طویل عرصے سے واجبات اور پنشن سے محروم کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے 1100 سے زائد ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے چیک تیار کرلئے ہیں جو ان ملازمین یا ان کے ورثاء کے حوالے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے ورثاء کو مطلع کردیا گیا ہے کہ جن ملازمین کا اندراج نمبر 11654 سے 18997 کے درمیان ہے وہ واجبات کی وصولی کے لئے اصل شناختی کارڈ اور پنشن بک ساتھ لے کر آئیں تاکہ انہیں ان کے چیک حوالے کئے جاسکیں جبکہ کسی بھی قسم کی تفصیلات کے لئے فون نمبر 0333-2206972، 0334-3169576 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :