آئندہ انتخابات میں نواز شریف خیبر پی کے تو کیا پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے،پانامہ کیس ان کو کھا جائیگا،عمران خان

اگر فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، فوکر اور پھٹیچر کرکٹ کی ایک ٹرم ہیں ، مہمانوں کی دل آزاری کیلئے یہ نہیں کہا بلکہ کرکٹرز کے لیول کی بات کی تھی ،اگلا پی ایس ایل پشاور میں کرائینگے پرویز خٹک نے بہت اچھے انداز میں اتحادی حکومت چلائی ہے،پیپلزپارٹی کو جوڈیشری سے زیادہ نقصان پہنچا ریکارڈ موجود ہے، دہشتگردی کی وجہ سے فوجی عدالتوں کو ماننا پڑا ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرلیا گیا تو دہشت گردی ختم ہوجائیگی،زیادہ انتظار نہیں کرینگے آئندہ انتخابات کمروں میں بیٹھ کر تو نہیں لڑے جاسکتے، چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 7 مارچ 2017 22:55

آئندہ انتخابات میں نواز شریف خیبر پی کے تو کیا پنجاب میں بھی حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف خیبر پی کے تو کیا پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے،پانامہ کیس ان کو کھا جائیگا، اگر فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، فوکر اور پھٹیچر کرکٹ کی ایک ٹرم ہیں ، مہمانوں کی دل آزاری کیلئے یہ نہیں کہا بلکہ کرکٹرز کے لیول کی بات کی تھی ،اگلا پی ایس ایل پشاور میں کرائینگے،پرویز خٹک نے بہت اچھے انداز میں اتحادی حکومت چلائی ہے،پیپلزپارٹی کو جوڈیشری سے زیادہ نقصان پہنچا ریکارڈ موجود ہے، دہشتگردی کی وجہ سے فوجی عدالتوں کو ماننا پڑا ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرلیا گیا تو دہشت گردی ختم ہوجائیگی،زیادہ انتظار نہیں کرینگے آئندہ انتخابات کمروں میں بیٹھ کر تو نہیں لڑے جاسکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف خیبر پی کے تو کیا پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے،پانامہ کیس ان کو کھا جائیگا،اس کے فیصلے کا انتظار کریں،قطری خط ایک کہانی تھا جس کی سب کو سمجھ آگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اتنی سیکیورٹی میں میچ کے بعد کیا غیرملکی ٹیمیں آجائینگی اگر فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے لڑتے تھے ، جب حالات اچھے تھے تب کہا تھا پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہئے ،لاہور اور سیہون دھماکوں سے پہلے حالات اچھے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریلو کٹا بیٹنگ ،بائولنگ سب کچھ کرتا ہے لیکن سب کسی میں بھی اچھا نہیں ہوتا ہے،یہ کرکٹ میں ایک ٹرم ہے اسی طرح فوکر اور پھٹیچر بھی ٹرم ہے ، انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے مہمانوں کی دل آزاری کیلئے یہ نہیں کہا تھا بلکہ کرکٹرز کے لیول کی بات کی ہے، اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیل سکنے والوں کو ہم بلاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ غیرملکی ٹاپ کرکٹرز کو بلانے سے ملک میں کرکٹ کو فائدہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پورا پی ایس ایل پاکستان میں کرایا جاتا تو جو کھلاڑی اب آئے ہیں تب بھی آجاتے، انہوں نے کہا کہ اتنی سیکیورٹی سے پیغام جاتا ہے کہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کو فائنل میں جانے کیلئے نہیں روکا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں نے 40سال سے علاقائی کرکٹ کی بات کررہا ہوں،اس سے ملک اکٹھا ہوتا ہے،دنیا بھر میں علاقائی کرکٹ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگلا پی ایس ایل پشاور میں کرائینگے،ہم نے کے پی کے میں 70کے قریب نئے میدان بنائے ہیں جو آئندہ سپر لیگ میں کام آئینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں فوکر نہیں بلکہ ڈاکو موجود ہیں،منی لانڈرر بھی ہیں،ہمارے کئی ایم پی ایز نے اچھی پرفارمانس دی ہے،پرویز خٹک کی تو بہت اچھی کارکردگی ہے،انہوں نے بہت اچھے انداز میں اتحادی حکومت چلائی ہے،انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر نے تیسرے سال میں منافع کمایا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم،صحت اور پولیس کو بہتر کرنے میں پیسہ لگایا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جوڈیشری سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اس کا تو ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے فوجی عدالتوں کو ماننا پڑا ،حکومت دہشتگردی کیخلاف کچھ نہیں کررہی ہے،اس وقت فوجی عدالتیں ہی حل ہیں اور یہ دو سال کیلئے بنائی جانی چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرلیا گیا تو دہشت گردی ختم ہوجائیگی،انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی زیادہ انتظار نہیں کریگی،ہم سیکیورٹی مانگیں گے کہ ہم نے تو جلسے کرنے ہیں،آئندہ انتخابات کمروں میں بیٹھ کر تو نہیں لڑے جاسکتے، انہوں نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن تاریخ رقم کردے گا،کرپشن اور منی لانڈرنگ اگلے الیکشن کا ایشو ہے۔