Live Updates

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا

مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان عمران خان کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،حکومت سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 مارچ 2017 22:55

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،دوسروں کی دل آزاری کا باعث بننے والے بیانات سے گریز کیا جائے ،حکومت سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے ان خیالات کا ظہار منگل کوانہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا،عمران خان نے پہلے کہا فائنل لاہور میں ہونا چاہیے،جب\ لاہور میں فائنل کے انعقاد کا اعلان ہوا انہوں نے مخالفت کر دی ،عمران خان نے تاریخی ایونٹ میں اپنی موجودگی کا اظہار نہیں کیا،عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پاگل پن کہا،اگر پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن تھا تو قوم دہشتگردی کے خلاف ایسا کرتی رہے گی ،عمران آئی پی ایل میں کمنٹری بھی کرتے ہیں اور سٹیج پر بھی کھڑے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں خوف کی فضاء پیدا کرنا چاہتے تھے ،عمران خان کے بیان کی وجہ سے عالمی کھلاڑیوں کو خوف لاحق ہوا، عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے عمران خان صاحب سیاست میں اپنی عزت تباہ کر چکے ہیں اب کھیل کے میدان میں اپنی بچی کھچی عزت کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں،حکومت بیرون ملک سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیااور ان کی انتہائی مشکور ہے اور عمران خان اپنی عادت سے مجبور تنقید میں لگے ہوئے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،ایک جملے سے کسی طبقے کی دل آزاری افسوسناک ہے ،دوسروں کی دل آزاری کرنیوالے بیانات سے گریز کیا جائے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں ترقی یافتہ ،خوشحال اور دہشت گردی سے پاک پاکستان آگے لیکر بڑھ رہے ہیں-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات