پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی

وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ’’محفوظ پاکستان‘‘ کے موضوع پر نمائش سے خطاب

منگل 7 مارچ 2017 22:55

پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،حکومت کے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے امن و سلامتی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ’’محفوظ پاکستان‘‘ کے موضوع پر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 2013 ء سے پہلے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف باضابطہ نظام موجود نہ تھا، موجودہ حکومت نے باقاعدہ سکیورٹی پالیسی مرتب کی ،ملکی سلامتی وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے،وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے پہلے ملک کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کیے، آج ہم ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کررہے ہیں،محفوظ پاکستان کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ،محفوظ پاکستان کے حوالے سے طلبہ میں شعور اجاگر کررہے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں محفوظ ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں، حکومت سلامتی سے متعلق تربیت کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہی ہے ،جدید ٹیکنالوجی میں درست اور بروقت استعمال اور تربیت نہایت اہم ہے،بڑھتی ہوئی طلب کے باعث گزشتہ سال 1ارب 70 کروڑ ڈالر کے سکیورٹی آلات درآمد کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ بھی تربیت پروگرامز کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،گزشتہ ساڑھے 3 برس میں این ڈی ایم اے کا کردار قابل تعریف رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے امن و سلامتی پر یقین رکھتی ہے ،حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، دہشت گردی کے واقعات سالانہ 2200 سے کم ہوکر 160پر آگئے ہیں،وزیر مملکت نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی ملکی سلامتی کے سلسلے میں آگے آنا چاہیے ،ہم سب کو ملکر پاکستان کو زیادہ محفوظ بنانا ہے ،تبدیلی لانے کیلئے ہر فریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ،ملک کو محفوظ بنانے سے متعلق اس نوعیت کے سیمینارز کا انعقاد ہونا چاہیے -

متعلقہ عنوان :