طورخم بارڈرکھلنے پرلنڈیکوتل میں پھنسی450افغان باشندے افغانستان چلے گئے

منگل 7 مارچ 2017 22:48

طورخم بارڈرکھلنے پرلنڈیکوتل میں پھنسی450افغان باشندے افغانستان چلے ..
لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) طورخم بارڈر کھلنے کے بعد لنڈی کوتل بازار میں پھنسے ہوئے 450 افغانباشندے افغانستان چلے گئے۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے رضاء کاروں نے افغانوں کو رخصت کیا،لنڈی کوتل فلاحی تنظیم نی18 دن پھنسے ہوئے افغانوں کو دو وقت کا کھانا اور ناشتہ فراہم کیا،افغانی باشندوں نے لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی بنارس کان شینواری،صدر حاجی آختر علی شینواری ،جنرل سیکرٹری امجد علی شینواری اور دیگر رضاء کاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی ہر ممکن مدد کی ،رخصتی کے وقت رقت آمیز مناظر سامنے آگئے جب افغان باشندے اپنے وطن کے لئے روانہ ہوئے اور لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے اراکین انہیں رخصت کررہے تھے تو زیادہ تر افغانیوں کے آنکھوں میں آنسو تھے۔

متعلقہ عنوان :