وزیراعلیٰ پنجاب کا صوابی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہبازشریف اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کے اتحاد اور پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔وزیراعلیٰ

منگل 7 مارچ 2017 22:44

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوابی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شہید ..
لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوابی کے علاقے ملک آباد میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی کی بہادری اورجرأت کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن جنید اورشہید سپاہی امجد نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیااوردہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوںنے کہاکہ اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے بہادر افسروں اورجوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیںاور پوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ انہو ںنے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے اورانشاء اللہ قوم کے اتحاد اور پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔