طالبان کے قطرمیں سیاسی دفتر کے سینئر رہنمائوں پر مشتمل وفد کا دورہ چین

امن مذاکرات او ر تنازعے کو با ت چیت کے ذریعے ختم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال،طالبان کا وفد چینی حکومت کی دعوت پرچین گیا، وفدکی سربراہی شیرعباس ستانکزئی کررہے ہیں،سینئر طالبان رہنما مولوی شہاب الدین دلاور،جان محمد مدنی ،سلام حنفی اور ڈاکٹر صالح شامل ہیں،طالبان ذرائع

منگل 7 مارچ 2017 22:40

کابل/دوحہ/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) طالبان کے قطرمیں سیاسی دفتر کے سینئر رہنمائوں پر مشتمل وفد نے چین کادورہ کیا ہے اس دوران امن مذاکرات او ر تنازعے کو با ت چیت کے ذریعے ختم کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی ۔منگل کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وفدکی سربراہی شیرعباس ستانکزئی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفدمیں سینئر طالبان رہنما مولوی شہاب الدین دلاور،جان محمد مدنی ،سلام حنفی اور ڈاکٹر صالح شامل ہیں۔طالبان کا وفد چینی حکومت کی دعوت پرچین گیاہے،طالبان وفد کی چینی حکام سے امن مذاکرات او رجاری تنازعے کو با ت چیت کے ذریعے حل کرنے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ طالبان وفد کا حالیہ دورہ یورپی ، ایشیائی اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے طالبان کے سیاسی دفتر کی کوششوں کا حصہ ہے ۔تقریبا ڈھائی ماہ قبل سینئر طالبان رہنمائوں کے ایک وفد نے مذاکرات کیلئے چین کا دورہ کیا تھا۔