خوشحال پاکستان فنڈکے ذریعے ملک وملت کو پریشانیوں سے نجات دلائیں گے، عوام عدل وانصاف کی اسلامی حکومت قائم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،اسی سے عوامی مسائل حل ہوں گے ،جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران اللہ اور اس کے رسول ؐ کیلئے اور دین اسلامی کی سربلندی کیلئے کام کر رہی ہیں ،یہ جماعت اسلامی کسی خاندا ن کی جاگیر نہیں پارٹیوں پر قابض لوگوں کے عوام کو اپنی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے آغازکے موقع پر تقریب سے خطاب

منگل 7 مارچ 2017 22:40

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ خوشحال پاکستان فنڈکے ذریعے ملک وملت کو پریشانیوں سے نجات دلائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں اسلامی حکومت قائم ہوگی توعوام کے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران اللہ اور اس کے رسول ؐ کیلئے اور دین اسلامی کی سربلندی کیلئے کام کر رہی ہیں کیونکہ یہ جماعت اسلامی کسی خاندا ن کی جاگیر نہیں پارٹیوں پر قابض لوگوں کے عوام کو اپنی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے ۔

ہم قومیت یا اسلام کے مقدس نام پر کسی کو دھوکہ نہیں دیں گے بلکہ نفاذ اسلام کی جدوجہد کررہے ہیں ۔علمائے کرام ،معززین شہر ،طلبہ اور نوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے اسلامی تحریک کو تقویت پہنچادیں اور پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموارکریں عوام کو دیانت دار اسلامی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل اور پریشانیوں کے گرداب سے نکالا جاسکیں جماعت اسلامی کی صورت میں حقیقی اسلامی دیانت دار پارٹی موجود ہیں جو ہر زبان رنگ ونسل اور علاقے کے عوام کی مشترکہ پلیٹ فارم ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام بھوکا رہے یہاں ریگستان وخشک سالی ہوعوام کو وسائل وروزگاراورتعلیم وصحت کی سہولیات میسرنہ ہو اورملک کے دیگر علاقے ترقی کریں ہمیں یہ کسی صورت قبول نہیں۔ وہ منگل کوگوادر میں خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے آغازکے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ہدیت الرحمان بلوچ،امیر جماعت اسلامی گوادر مولانالیاقت بلوچ، سعید احمد بلوچ ودیگر ذمہ داران موجود تھے انہوں نے اپنی جیب سے چندہ دیکر مہم کا آغازکر تے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی ،نفاذاسلام اور صحیح دیانت دار اسلامی نظام واسلامی حکومت کیلئے ہماری جدودجہدجاری رہیگی ہم جماعت اسلامی میں علمائے کرام ،معززین شہر اور نوجوان وطلبہ کو شامل کرکے پاکستان میں صحیح اسلامی حکومت کے قیام چاہتے ہیں جماعت اسلامی مضبو ط ہوگی لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں تو اسلامی نظام کی راہ ہموار اورعوام کے مسائل حل ہوں گے ۔

عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوں عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں انشاء اللہ عوام خواہشات وامیدوں کے مطابق عوام کو پریشانیوں ومسائل ،بدامنی اور بدعنوانی کے ناکام سسٹم سے نکال کرمثالی اسلامی نظام دیں گے۔عوام نے سیاسی مذہبی وقوم پرستوں کوبار بارآزما لیا ہے مگر نہ مسائل حل ہوئے اور نہ اسلامی حکومت کاقیام ممکن ہوا ۔ جماعت اسلامی موروثیت،کرپشن،نفرت ،تعصب سے محفوظ ہیں ہر سطح پر تربیت کا مستحکم سسٹم موجودہیں باقاعدہ انتخابات کی وجہ سے جماعت اسلامی خاندانی موروثی قبضہ سے بچی ہوئی ہیں جماعت اسلامی عوام کو اسلامی پاکستان وپرامن وخوشحال بلوچستان کیلئے تیار کر رہی ہیں ہم اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیزپر حل ہوجائیں ہمارے ذمہ داران وارکان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے رابطہ کر رہے ہیں کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے لوٹ مار ختم ہوگی توقومی خزانہ عوام کی حالت بدلنے پر خرچ ہوگی جماعت اسلامی ہر قسم کی تعصب ،نفرت ،موروثیت وکرپشن سے پاک ہے اس لیے ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔