وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کی بندش کے بعد نشے کیلئے آکسیجن شاٹس لینے کا طریقہ کار اختیار

ْ کیفیز میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آکسیجن شاٹس لے کر نشے کی عادت پورا کرنے میں مصروف

منگل 7 مارچ 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کی بندش کے بعد نشے کیلئے آکسیجن شاٹس لینے کا طریقہ کار اختیار کر لیا گیا ہے ،پوش سیکٹر ایف الیون میں کیفے اوٹو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آکسیجن شاٹس لے کر نشے کی عادت کو پورا کررہے ہیں ،400روپے میں 3منٹ کیلئے آکسیجن شاٹس لگائے جاتے ہیں ، یہ کیفے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے کام کر رہا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ، دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن شاٹس نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ یہ برین ہیمبرج کا باعث بھی بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے بند کرنے کے احکامات جاری رکھے ہیں جبکہ کیفے مالکان نے شیشہ کا متبادل آکسیجن شاٹس نکال لیا ہے ۔(آچ)

متعلقہ عنوان :