Live Updates

پی ایس ایل فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، اتنی سیکیورٹی میں میچ کے بعد کیا غیرملکی ٹیمیں آجائیں گی، دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان میں ابھی بھی خطرہ ہے ، جو کھلاڑی اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ان کو پی ایس ایل فائنل کیلئے بلایا گیا ،کرس گیل ،کیون پیٹرسن کا جو لیول ہے وہ ڈیرن سیمی کا نہیں،سیمی کے علاوہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کاٹی وی انٹرویو

منگل 7 مارچ 2017 22:40

پی ایس ایل فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگرپی ایس ایل فائنل میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا تو پاکستان میں کرکٹ ختم ہوجاتی، اتنی سیکیورٹی میں میچ کے بعد کیا غیرملکی ٹیمیں آجائیں گی، بلکہ دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان میں ابھی بھی خطرہ ہے ، جو کھلاڑی اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ان کو پی ایس ایل فائنل کیلئے بلایا گیا ،کرس گیل ،کیون پیٹرسن کا جو لیول ہے وہ ڈیرن سیمی کا نہیں،ڈیرن سیمی کے علاوہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے۔

منگل کو ایک ٹی وی انٹرویو میںقومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ لاہور اور سیہون دھماکوں سے پہلے ملک میں حالات اچھے تھے ، اس دوران پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانا چاہیے تھا،جن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل کیلئے بلایا گیا انکو پورے پی ایس ایل کیلئے پاکستان میں بلاتے تو وہ آجاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیرملکی ٹاپ کرکٹرز کو بلانے سے ملک میں کرکٹ کو فائدہ ہوتا ہے، جو اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے ان کو آپ فائنل کیلئے بلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن میری وجہ سے نہیں بلکہ ان کی فیملی کو خوف تھا اس لیے نہیں آئے، میں نے کسی کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے سے نہیں روکا ۔ڈیرن سیمی کے علاوہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے۔(رڈ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات