پی ایس ایل کے کامیاب فائنل میچ سے ملک میں عالمی کرکٹ کا دور جلد شروع ہو گا، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

منگل 7 مارچ 2017 22:37

پی ایس ایل کے کامیاب فائنل میچ سے ملک میں عالمی کرکٹ کا دور جلد شروع ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجواناں جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے ملک میں عالمی کرکٹ کا دور جلد شروع ہو گا حکومت پنجاب نے مشکل حالات میں فائنل میچ لاہو ر شہر میں منعقد کروا کر عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے فائنل میچ میں کرکٹ سے محبت کرنے والے نوجوانوں کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے دیہی علاقوں کو شہروں جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے پی پی سولہ کے عوام کو دور جدید کی تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ والد محترم کی شہادت کے بعد جو محبت مجھے اہلیان چھچھ نے دی اس سے میرے حوصلے بلند اور خدمت کے جذبے کو نئی تقویت ملی میرا مشن ہے کہ پی پی سولہ کے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں خصوصی دلچسپی لی جس سے کھیلوں کے فروغ اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوئے۔

متعلقہ عنوان :