Live Updates

غیر ملکی کھلاڑیوں بارے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

منگل 7 مارچ 2017 22:37

غیر ملکی کھلاڑیوں بارے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے پی ایس ایل کی کامیابی برداشت نہیں ہو رہی غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے بیان دیکر عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، 2018میں بھی عوام انکو مسترد کر کے ان کی سیاست کو ختم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروا کر میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے قوم کو نیا حوصلہ دیاہے، پہلے عمران خان نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کی مخالفت کی پاکستان میں کھیلوں کے دروازے کھلنے پر بھی عمران خان خوش نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیرون ملک کے کھلاڑیوں کے خلاف جو بیان دیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خان صاحب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ایک طرف صوبہ پختونخوا کے وزیر اعلیٰ فائنل جیتنے کی خوشی میں پشاور زلمی کیلئی2کروڑ کا اعلان کر رہے ہیں تو دوسری طرف عمران خان انہیں کھلاڑیوں کے خلاف بیان دے کر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں عوام ان کو پہلے بھی مسترد کر چکی ہے 2018کے الیکشن میں میاں نواز شریف کے ہاتھوں انکی سیاست کا خاتمہ یقینی ہے وفاقی وزیر نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کروانے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :