قلات میں بڑی تعداد میں عوامی نمائیندوں کی موجودگی کے باوجودقلات شہر کی تمام سڑکیں تباہ حال ہیں ،جمعیت علمائے پاکستان قلات

منگل 7 مارچ 2017 22:37

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر مولانا محمد یونس لہڑی مولانا محمد عارف نورانی مولانا محمد انس مولانا محمد خان مولانا عطا ء للہ ساسولی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ قلات میں بڑی تعداد میں عوامی نمائیندوں کی موجودگی کے باوجودقلات شہر کی تمام سڑکیں تباہ حال ہیں کوئی ترقی نظر نہیں آرہا ہیں قلات کے علاوہ نیمرخ گزگ اور دوسرے دہی علاقوں میں عوامی مشکلات بڑھ گئی ہیں اخبارات میں بڑے بڑے دعوے اور ترقی کے علانات نظر آتے ہیں مگر ترقی قلات شہر میں نظر نہیں آتی حالانکہ قلات ایک تاریخی شہر ہے اور بلوچستان کا ریاستی دور میں دارالحکومت رہا ہے مگر آج ااس کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ جشن قلات کے دوران کئی علانات کیئے گئے جن میں قلات شہر کی سڑکیں شامل تھیں مگر ان علانات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔

متعلقہ عنوان :