فیصل آباد،بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی

منگل 7 مارچ 2017 22:27

فیصل آباد،بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو قتل کر کے خود کشی کر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کر دی ہیں ، آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ حماد ٹائون میں رہائش پذیر 25سالہ امیر علی کا اپنے والد نصیر احمد سے جائیداد اپنے نام منتقل کروانے پر جھگڑا ہوا تھا آج صبح صبح سویرے پھر جھگڑے پر امیر علی نے اپنے والد کو گلہ دبا کر ابدی نیند سلا دیا اور خود گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او رضا آباد عابد حسین موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کر کے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :