چمن طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں طرف کے عوام گونا گو مسائل کا شکار ہیں ، اصغر خان اچکزئی

منگل 7 مارچ 2017 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں طرف کے عوام گونا گو مسائل کا شکار ہیں ہزاروں افراد 2 وقت کی روزی کمانے کیلئے آتے جاتے تھے اس اہم مسئلہ کو دونوں ممالک آپس میں مل بیٹھ کر عوام کے مسائل و مصائب کی خاطرحل کرنا دانشمندی ہے 10 مارچ شٹرڈائون ہڑتال پنجاب اور سندھ حکومتوں اور انتظامیہ کیخلاف ریفرنڈم ہے فاٹا پشتونخوا انضمام ملک کے اندر پشتونوں کی ایک وحدت پرونے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے عدم تشدد پر پختہ یقین رکھتی ہے اور تمام مسائل کو باہمی رواداری احترام اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتی ہے اور کبھی بھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا پشتون قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے پارٹی کارکنوں سے لیکر رہنمائوں تک خون کے نذرانے پیش کئے انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی تکلیف دے ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پشتونوں نے دی اور آج پشتون ہی دہرے تشدد کا شکار ہیں پنجاب ‘ سندھ میں پشتونوں پر دروازے بند کئے جارہے ہیں انہیں قومی شاہرائوں پر تنگ کیا جارہا ہے شناختی کارڈ طلبی کے بہانے انہیں جیلوں اور تھانوں میں بند کیا جارہا ہے اس نارواطرز عمل کیخلاف پارٹی نے کوئٹہ شہر میں شٹرڈائون ہڑتال اور تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے جو حکمرانوں کے خلاف ناروا طرز عمل کیخلاف نفرت کا اظہار ہے لہٰذا پارٹی کارکنان اپنی ذمہ داریوں کا پاس رکھتے ہوئے پارٹی پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے آپس میں رابطوں کو مضبوط بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :