عافیہ صدیقی کی رہائی عوام کا قرض ہے، امریکہ سے رہاکرکے فوری وطن واپس لا یا جا ئے،پاسبان ٹائون ون کا وزیر اعظم سے مطالبہ

منگل 7 مارچ 2017 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) پاسبان ٹائون ون نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ان پرعوام کا قرض ہے ان کو امریکہ جیل سے رہاکرکے فوری طورپر وطن واپس لا یا جا ئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پاسبان ٹائون ون کے صدر ذولفقار علی اور پاسبان ہیلپ لا ئن کے انچارچ حاجی جمروز خان شنواری کی جانب سے عافیہ صدیقی کے سالگرہ کا انعقاد کیا گیا اس مو قع ہر اُنہوں نے کہا کہ پچھلے چودہ سال سے امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رھائی کیلئے پاکستان کے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام سے وعدہ ضرور کیے مگر عملاً کچھ نہیں کیا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا جو کہ پاکستانہ عوام کے سراسر نا انصافی اور ظلم ہے لہذا حکمران اپنے اس فیصلہ پر غور کریں اور ان کی رہائی عملی طورپر کام شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :