ْسیف اللہ برادران ضیا الحق اور پرویز مشرف کی دور آمریت کی پیداوار نہیں،سلیم سیف اللہ خان

منگل 7 مارچ 2017 22:12

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہاہے کہ سیف اللہ برادران ضیا الحق اور پرویز مشرف کی دور آمریت کی پیداوار نہیںوہ اپنے آباواجداد سے لیکر آج تک ملک و قوم بالخصوص ضلع لکی مروت کی تعمیر ترقی اور عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں مشہ منصور کے علاقے عظیم کلہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ پسماندگی کے اندھیروں میں ڈوبے مروت علاقے کو ترقی کے اجالے سے روشن کرنے کے لئے آبنوشی ،آبپاشی ،بجلی ،گیس،سڑکوں ودیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اورمختلف شعبوں میں ہزاروں لوگوںکو ملازمتیں دیکرپائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی اس موقع پر حنیف اللہ خان، ستارخان، غازی مرجان، ثناء اللہ ،انعام اللہ خان،لطیف اللہ خان،فرید اللہ خان ودیگرنے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت سیف اللہ برادران گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میںسابق ایم این اے غلام الدین خان،ناظم یوسی تترخیل شریف اللہ خان ،چیف آف احمدزئی حاجی محمد ادریس خان اور دیگرمشران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سلیم سیف اللہ خان نے کہاکہ سیاسی مخالفین کے عوامی خدمت کے نعرے صرف الیکشن تک محدود تھے وہ نااہل ثابت ہوئے اور آج تک علاقے میں کو ئی میگا پروجیکٹ نہیں لاسکے انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ محض نام اور نمود و نمائش کے لئے اسمبلیوں میں جانے والوں کو مسترد کرکے ترقی و خوشحالی لانے کیلئے اجتماعی وتعمیر ی سوچ اپنائیںانہوںنے کہا کہ سیاسی ملاو،ْں کی جنگ تخت اسلام آباد کیلئے ہے انہیں ضلع لکی مروت کی پسماندگی دور کرنے اور عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کی کوئی فکر نہیں ۔

متعلقہ عنوان :