ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم عزیز احمد جمالی نے پودا لگا کر کیڈٹ کالج مستونگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

منگل 7 مارچ 2017 21:54

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) کیڈٹ کالج مستونگ میں گذشتہ روز شجرکاری مہم کا آغاز ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم عزیز احمد جمالی نے پودا لگاکر کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ جاوید اقبال بنگش، وائس پرنسپل حاجی جمیل الرحمن، سینئر ہاؤس ماسٹر (سی) محمد یاسین، پروفیسر عبدالخالق، لیکچرار ملک فیاضم لیکچرار جنیداحمد اور دیگر کیڈٹس نے بھی پودے لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن عزیز احمد جمالی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جایہ ہے، درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جاوید احمد بنگش نے کہا کہ رواں سال کالج میں 30ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ پرنسپل جاوید اقبال بنگش نے کہا کہ درخت سالانہ چھ ٹن کاربن آکسائیڈ جذب جبکہ سات ٹن آکسیجن کا اخراج کرتے ہیں۔ درخت زمین کی خوبصورتی قائم کرنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شجرکاری صرف درخت لگانے تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ پودوں کی نگہداشت کرنا بھی ہم سب پر لازم ہے ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر بلوچستان کو سرسبزوشاداب بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :