Live Updates

پھٹیچراورفوکرکرکٹ میں اصطلاحات ہیں،عمران خان کی وضاحت

ریلوکٹااس کوکہتےہیں کہ جس کوتھوڑی باؤلنگ اورتھوڑی بیٹنگ آتی ہو،اتنی سیکیورٹی سے پیغام گیاکہ خطرہ ہے،کرس گیل،کیون پیٹرسن کاجولیول ہےوہ ڈیرن سیمی کانہیں،سیاست میں فوکرنہیں بلکہ منی لانڈرزاورڈاکوہیں۔سابق کرکٹ کپتان اورچیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مارچ 2017 20:32

پھٹیچراورفوکرکرکٹ میں اصطلاحات ہیں،عمران خان کی وضاحت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھٹیچراور ریلوکٹاکی وضاحت کردی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پھٹیچر اور فوکر کرکٹ میں اصطلاحات ہیں۔ کلب کرکٹ میں پھٹیچر اور ریلوکٹا ٹرمز استعمال کی جاتی ہیں۔ کرکٹ میں ریلوکٹااس کوکہتے ہیں کہ جس کوتھوڑی باؤلنگ اور تھوڑی بیٹنگ آتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف لڑا ہوں ۔ جو اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے ان کو آپ بلاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی ٹاپ کرکٹرز کو بلانے سے ملک میں کرکٹ کو فائدہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اتنی سیکیورٹی سے پیغام جاتا ہے کہ خطرہ ہے۔ اتنی سیکیورٹی میں میچ کے بعد کیا غیرملکی ٹیمیں آجائیں گی؟ کیون پیٹرسن نے کہا کہ ان کی فیملی کو خوف تھا اس لیے نہیں آئے۔ کرس گیل ،کیون پیٹرسن کا جو لیول ہے وہ ڈیرن سیمی کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے۔ کلب کرکٹ میں ہم ریلوکٹا، فوکر کی ٹرم استعمال کرتے تھے۔کبھی کسی نے مائنڈ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں فوکرنہیں بلکہ منی لانڈرز اور ڈاکو ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات