لیسکو کے متعدد افسرا ن کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 7 مارچ 2017 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسرلیسکو سید واجد علی کاظمی نے متعدد افسرا ن کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق امتیاز اُلحسن کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن تاج پورہ سب ڈویژن ، حسان اعظم خان کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن فیصل پارک سب ڈویژن ، محمد ندیم کو اسسٹنٹ منیجر لیسکو ہیڈ کوارٹر ، محمد وقاص کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن انار کلی سب ڈویژن، محمد رضوان کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن فتح گڑھ سب ڈویژن ، میاں منظور کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن صحافی کالونی سب ڈویژن ، شکیب حسن کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن جڑانوالہ روڈ سب ڈویژن ، محمد راشد کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن مدینہ کالونی سب ڈویژن ، آصف مجید کو اسسٹنٹ منیجر لیسکو ہیڈ کوارٹر ، محمد یامین کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن ستارہ کالونی سب ڈویژن ، محمد اکرم کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن کاہنہ سب ڈویژن، سید عاصم علی بخاری کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن اسمائیل نگر سب ڈویژن ، محمد شاہد رضا کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن شاہ کمال سب ڈویژن ، بلال سلیم کو اسسٹنٹ منیجر سیفٹی لیسکو ہیڈ کوارٹر، محمد ارشد کنول کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن سول لائن اوکاڑہ سب ڈویژن ، اجمل شاہد کو اسسٹنٹ منیجر سیفٹی لیسکو ہیڈ کوارٹر ، محمد عاشق کو اسسٹنٹ منیجر آپریشن بلال کالونی سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :