مانسہرہ ،طالبہ زیادتی کیس،پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آبابینچ نے نامزد ملزم ڈرائیورحسنین کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 7 مارچ 2017 20:23

مانسہرہ ،طالبہ زیادتی کیس،پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آبابینچ نے نامزد ملزم ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس میں ملزم حسنین کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایک سال قبل مانسہرہ میں چلتی گاڑی میں نجی کالج کی طالبہ انعم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ کے والدہ کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے نامزد ملزمان قاری نصیر، ڈرائیور حسنین اوراس کے ساتھی کو گرفتار کرکے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے۔

کیس ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت رہا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو 10,10سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔طالبہ زیادتی کیس میں نامزد ڈرائیور حسنین نے ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔منگل کے روز جسٹس لال جان خٹک اورجسٹس قلندر علی خان پر مشتمل پشاورہائی کورٹ کے دور رکنی بینچ نے ملزم حسنین کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔