تھرپارکر میں چارے کی قلت اور غربت کے باعث لوگوں کی نقل مکانی

لوگوں کا مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو سے سندھ کے دیگر اضلاع کی طرف رخ ، خواتین اور بچے نقل مکانی کے قافلوں میں شامل

منگل 7 مارچ 2017 20:19

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) تھرپارکر میں غربت کے ستائے لوگوں کے قافلے ایک بار پھر نقل مکانی کرنے لگے۔ مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور چھاچھرو سے نقل مکانی کرنے والوں کے قافلوں نے سندھ کے دیگر اضلاع کی طرف رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں سمیت متاثرہ لوگوں کے مویشی بھی لوگوں کے ہمراہ ہیں۔ تھر واسیوں کے قافلے رات بھر عمرکوٹ، چھاچھرو روڈ پر اپنی منزل کی تلاس میں سفر کرتے ہوئے رواں دواں ہیں۔

متعلقہ عنوان :