حکم امتناعی کے باوجود احتساب بیورو نے راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارروائی نہیں روکی

راجہ پرویز اشرف نے لاہورہائیکورٹ میں اپنے خلاف نیب کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا، سابق وزیراعظم کی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لئے مہلت طلب

منگل 7 مارچ 2017 19:56

حکم امتناعی کے باوجود احتساب بیورو نے  راجہ پرویز اشرف کیخلاف   کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود بھی احتساب بیورو نے کارروائی نہیں روکی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خلاف نیب کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل نے نشاندہی کی کہ ہائیکورٹ نے راجہ پرویزاشرف کی درخواست پر نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا تھا لیکن نیب عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہا جو توہین عدالت کے مترادف ہے لہٰذا عدالت توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لئے مہلت دے جس پر لاہورہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کردی۔