جدید زلزلہ مزاحم بنیادوںپر 5329منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں‘سیکرٹری سیرا

آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سب سے بڑ ا سبب ناقص تعمیرات کی وجہ سے ہوا ‘سردار محمد فاروق تبسم

منگل 7 مارچ 2017 19:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) 8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے لئے تعلیم ،صحت ،گورننس ،تحفظ ماحولیات ،مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے لئے 7836 منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی جنہیں ایرا کے ویژن Build Back Betterکے تحت جدید زلزلہ مزاحم بنیادوںپر تعمیر کرتے ہوئے 5329منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

1595منصوبوں پر کام جاری ہے ،آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سب سے بڑ ا سبب ناقص تعمیرات کی وجہ سے ہوا 47ہزار سے زائد افراد کی شہادت کا دکھ 2005ء کے زلزلے میں برداشت کرناپڑا ۔ ان خیالا ت کااظہار سیکرٹری سیراسردار محمدفاروق تبسم کی ہدایت پر ڈائریکٹر پلاننگ سیرا عابد غنی میر نے 44ویں کامن ٹریننگ پروگرام سول سروسز اکیڈمی لاہور کے افسران کو زلزلہ متاثرہ دارالحکومت مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر تعمیر نو پروگرام کے تحت زیرتعمیر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں چیف انجینئر سیرا امتیاز احمد بہار ، ڈائریکٹرزمیر محمد فہیم ، کامران وانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سید عبدالباسط و شمریز ملک بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر پلاننگ سیرا عابد غنی میر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فنڈز کی قلت کے باعث تعمیر نو پروگرام میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا جسکا سب سے زیادہ نقصان شعبہ تعلیم میں ہوا اورتاحال سب سے زیادہ منصوبوں کی تکمیل تعلیم کے شعبہ میں کرنی ہے ۔

شعبہ تعلیم کے 1474منصوبوں کو مکمل کرناہے جن میں سے 659منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا گیا جبکہ 779منصوبوں پر کام مختلف مراحل پر ہے ،شعبہ تعلیم کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے متعلقہ حکام نے وزیراعظم پاکستان کو تحریک کردی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان نے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اگر وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز فراہمی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو تعمیرنو کا خواب مزید پندرہ سال تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

سیکرٹری سیرا سردارمحمد فاروق تبسم نے شرکاء کو بتایا کہ جن منصوبوں پر کام 50فیصد سے زائد ہو ،اورتعلیمی ادارہ جات کی تعمیر کو ترجیحی دیتے ہوئے 70فیصد فنڈز ان کی تعمیر کو مختص کیے گئے ہیں ۔ اگروفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر نو منصوبوں کی تعمیر کیلئے بلاتعطل فنڈز فراہم کئے جائیں تو سیرا کے پاس ان منصوبوں کو پانچ سالوں میں مکمل کرکے متعلقہ اداروں کے سپرد کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، اگراسی فنڈز فراہم کئے جاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :