کالعدم جماعت کےگرفتاردہشتگردعظیم شیخ کی جے آئی ٹی انکوائری رپورٹ سامنےآگئی

ملزم کادہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ اوراغواء سمیت12وارداتوں کااعتراف،فغانستان میں ڈیٹونیٹربنانےکی تربیت لی،31ساتھیوں کےنام بھی بتائے،پولیس اہلکار،سلمان فاروقی،ایڈووکیٹ مختیاربخاری ودیگرکوقتل کیا،2بھائیوں کواغواءکرکے65لاکھ تاوان لیا۔دہشتگردکااعتراف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مارچ 2017 18:44

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مارچ2017ء) : کراچی میں قتل اور ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں کالعدم جماعت کے گرفتاردہشتگردعظیم احمدشیخ کی جے آئی ٹی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے،ملزم نے انکوائری میں ٹارگٹ کلنگ اور اغواء سمیت 12وارداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دہشتگردعظیم شیخ نے ایم کیوایم کے سیکٹرممبر،پولیس اہلکارمنوج کمار،سلمان فاروقی ،بوہرہ پیرمیں طاہرجمی کیساتھ ایڈووکیٹ مختیار بخاری کوقتل کرنے کااعتراف کیا ہے۔

جبکہ دہشتگردعظیم نے شہید پولیس آفیسرچوہدری اسلم پرخودکش حملے کامنصوبہ بھی بنایا۔دہشتگردنے یونیورسٹی روڈسے 2بھائیوں جاوید اور نویدکواغواء کیااور 65لاکھ تاوان وصول کیا۔دہشتگرد کاقریبی ساتھی گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی کی کاروائی میں ماراگیا۔ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر طاہر سائیں احکامات دیتا تھا۔ دہشتگردنے افغانستان میں ڈیٹونیٹربنانے کی تربیت لی ۔ دہشت گرد نے31 ساتھیوں کےنام بھی بتا دیے۔

متعلقہ عنوان :