حکومت انرجی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر توجہ دے ‘راؤ خورشید علی

ملک کی صنعتی انڈسٹری کے بہتر فروغ اور ملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میگا ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے

منگل 7 مارچ 2017 19:02

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت میگاڈیمز کی تعمیر پر توجہ مر کوز کرے کیونکہ ڈیموں کی تعمیر کے بغیر ملک میں صنعتی اور زرعی انقلاب لانا ممکن ہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں راؤ خورزشیدعلی نے کہا کہ اس وقت بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر توانائی بحران پر قابو پانا ناگزیر ہے ، ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیم تعمیر کرکے توانائی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نئی چھوٹی بڑی صنعتیں نے قیام کے بعد توانائی کا بحران مسلسل بڑھ رہا ہے او راعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پچھلے چند سالوں سے ملک کاصنعتی شعبہ متاثر اور ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی کا حصول اور توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہے جبکہ پانی کے ان میگا ذخائر سے پورا سال ملک کی زمینیں زرخیر اور سیراب ہو سکیں گی جس کے باعث زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :