ہمارے 14شہداء کو انصاف نہ مل سکا ،جبکہ گلو بٹ کو مل گیا، گلو بٹ کی رہائی موجودہ نظام کی شکست اور مظلوموں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے، ہم نے انصاف کے لئے قانون کے دروازے پر دستک دی،مگر قانون اندھا ہی نہیںبہرا بھی ہے،انصاف کے مکمل حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو ، کارکنوں کو تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم کی ہدایات

منگل 7 مارچ 2017 18:01

ہمارے 14شہداء کو انصاف نہ مل سکا ،جبکہ گلو بٹ کو مل گیا، گلو بٹ کی رہائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہمارے 14شہداء کو انصاف نہ مل سکا ،جب کہ گلو بٹ کو مل گیا،اس مل کا نظام صرف گلووں کے لئے ہے،انہوںنے کہا کہ گلو بٹ کی رہائی موجودہ نظام کی شکست اور مظلوموں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے،انہوںنے کہا کہ ہمارے 580کارکن پولیس کی جانب سے درج کرائی گئی جھوٹی ایف آئی آر کے تحت 28ماہ سے دہشت گردی کی عدالتوں میں تاریخیں بھگت رہے ہیں،10کارکنوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں،42کارکن اپنے ہی 14کارکنوں کو قتل کرنے کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیشیاں بھگت رہے ہیں،ایک کارکن پیشیاں بھگتتے ،بھگتتے خالق حقیقی سے جا ملا،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک کے رہنما ملک فخر زمان عادل،عمرریاض عباسی اور ،میڈیا کوآرڈینیٹرغلام علی خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے انصاف کے لئے قانون کے دروازے پر دستک دی،مگر قانون اندھا ہی نہیںبہرا بھی ہے،انہوںنے کہا کہ فی الحال انصاف کء حصول کے لئے قانون کی عدالت میں ہیں،دیکھتے ہیں شہداء کے ورثاء کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے،اس کے بعد ہم انصاف کے لئے کوئی اور بھی اٹھانا پڑا تو اٹھائیں گے،انہوںنے کہا کہ جس نظام میںاعلانیہ دہشت گردی میں مرتکب شخص کو سزا دلوانا ناممکن ہو،وہاں داعش کی دہشت گردی کو کیسے روکا جا سکتا ہے،انہوںنے مذید کہا کہ گلو بٹ اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی حفاظت حکومت ،پولیس اور پراسکیوشن مل کر رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ ہم قانونی جنگ جاری رکھیں گے،ان صاف کء حصول کے لئے سپریم کورٹ بھی جائیں گے،اور انصاف کے مکمل حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،انہوںنے کارکنوں کو تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :