ڈیفکلیریا انتخابات: یونٹی گروپ نے اراکین کو پی ایس ایل فائنل بڑی اسکرین پر دکھایا
امیدوار اسپورٹس سیکریٹری آصف عصت کی جانب سے معین خان اکیڈمی میں میچ دکھانے کا زبردست انتظام کیا گیا
منگل 7 مارچ 2017 17:47
(جاری ہے)
ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب، معین خان اکیڈمی یونٹی گروپ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ آوے ای آوے، یونٹی آوے۔
ذرا زور سے بولو، یونٹی ، ذرا زور سے بولو، یونٹی۔ ڈیفکلیریا اراکین نے پولنگ سے قبل ہی یونٹی گروپ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ڈیفکلیریا اراکین اور ان کے اہل خانہ پی ایس ایل فائنل بڑی اسکرین پر دیکھ کر جھومے بغیر نہ رہ سکے۔ اسپورٹس سیکریٹری کے امیدوار آصف عصمت کی کوششوں نے چار چاند لگا دئیے۔ دیگر امیدواروں کے ہمراہ خود بھی جھومتے رہے۔ گروپ چیئرمین زکر محنتی کو اپنے درمیان دیکھ کر اراکین پرجوش ہو گئے۔خواتین اور بچے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ ڈھول کی تھاپ پر شائقین بڑی اسکرین پر کرکٹ میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ڈیفکلیریا اراکین نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی اور میچ کے اختتام تک اسٹیڈیم میں موجود رہے۔اس موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے یونٹی گروپ کے صدارتی امیدوار راجہ مظہر حسین نے کہا کہ یونٹی گروپ ہی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا حقیقی خدمت گار ہے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفکلیریا کی سابقہ باڈی نے ایسوسی ایشن کو ایسے مقام پر پہنچایا ہے جہاں اب رئیل اسٹیٹ کے ہر فیصلے سے پہلے حکومت اور دیگر تمام ادارے ڈیفکلیریا کے اراکین سے مشاورت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پریونٹی گروپ کے اسپورٹس سیکریٹری کے امیدوار آصف عصمت کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف عصمت نے کہا کہ میچ تو کسی ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے لیکن پی ایس ایل کی کامیابی نے پاکستان کو جتوایا ہے۔ ان کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں میں امن کے فروغ کے لیے آگاہی پیدا کی جائے اور دہشت گردی کا من حیث القوم مقابلہ کیا جائے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈیفکلیریا کے جوائنٹ سیکریٹری آصف عبدالکریم نے اپنی کابینہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ڈیفکلیریا نے حالیہ بحرانوں میں بہت کامیاب حکمت عملی کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا اور اس سیکٹر کی ترقی کے لیے بھی مثبت کردار ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.