عمان کے ائیرپورٹس پر سگریٹ اور الکوحل کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 7 مارچ 2017 17:13

عمان کے ائیرپورٹس پر سگریٹ اور الکوحل کی قیمتوں میں اضافہ
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،07مارچ 2017) :شاہی عمان پولیس نے کسٹمز کی دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات پر100 فیصد چارج لاگو کردیا ہے۔ٹائمز آف عمان کے مطابق فیصلہ کا اعلان گزشتہ ماہ آئی جی پولیس اور کسٹمزلیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشریقی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ڈبلیوایچ اوکنوینشن کا آرٹیکل 6 ،سگریٹ اورتمباکو نوشی کی اشیاء کے استعمال کو محدود کرنے کے لئے ٹیکس اور قیمتوں کی پالیسیوں میں ترمیم کرنے کی تجویز دیتا ہے۔

ان اشیاء کی قیمتوں کا بڑھنا بلاشبہ ان خریداری کی شرح کو محدود کرے گا۔اس طرح یہ آبادی کی صحت کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ تمباکواور الکوحل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نوجوان نسل کے لئے بھی فائدہ مند ہیں کیونکہ وہ تمباکوکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اس کا استعمال کم سے کم کریں گے۔

(جاری ہے)

 

متعلقہ عنوان :