چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب

سر دار محمد رضا ریٹائرڈ جج ہیں، اس لیے اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے‘ درخواست گزار کی جانب سے اعتراض

منگل 7 مارچ 2017 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ ’’جسٹس ‘‘کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا ریٹائرڈ جج ہیں، اس لیے وہ اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے۔ایسا کرنا قانون کی منشا کے برعکس ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو نام کے ساتھ جسٹس کااستعمال کرنے سے روکا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے اس نکتہ پر معاونت مانگ لی کہ آیا نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کیا جاسکتا یا نہیں۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :