Live Updates

الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کومستردکردیا

عمران خان کابیان قانون سازی کےعمل سےلاعلمی ظاہرکرتاہے،قانون سازی کرناالیکشن کمیشن کاکام نہیں،الیکشن کمیشن کسی سےبلیک نہیں ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن کاسخت ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مارچ 2017 16:56

الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کومستردکردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مارچ2017ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے بیان کومستردکردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقائق سے واقف نہیں ہیں۔عمران خان کابیان قانون سازی کے عمل سے لاعلمی ظاہرکرتاہے۔قانون سازی کرناالیکشن کمیشن کاکام نہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرتی توہم کچھ نہیں کرسکتے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پردباؤ ڈالنے کے بیانات دیے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن بغیردباؤاپناکام جاری رکھے گا۔الیکشن کمیشن کسی سے بلیک نہیں ہوگا۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات پرقابل عمل تجاویزدیں۔ اصلاحات کمیٹی کوانتخابی قوانین کے تمام مجوزہ مسودے بھی دیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات