تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہے ‘غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور انکی استقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ‘کشمیر کی مکمل آزادی تک ان کی پشتیبانی کرتے رہیں گے ،متحرک اور فعال جماعت ہی موجودہ چیلنجز سے نمبرد آزما ہو سکتی ہے ‘بلدیاتی نظام کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسائل جمع ہو چکے ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب

منگل 7 مارچ 2017 16:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کی استقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیر کی مکمل آزادی تک ان کی پشتیبانی کرتے رہیں گے ،متحرک اور فعال جماعت ہی موجودہ چیلنجز سے نمبرد آزما ہو سکتی ہے بلدیاتی نظام کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسائل جمع ہو چکے ہیں ‘اعلیٰ عدلیہ اور وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے کارکن اچھے امانتدار ،دیانتدار لوگوں کو سامنے لائیں تا کہ بلدیاتی نظام موثر بنایا جا سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،اسماعیل شریعت یار نے شرکت کی امراء اضلاع نثار شائق،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ،ممتاز پائر،امجد یوسف،قیصر نعیم،مولانا عتیق الرحمان،مولانا خالد عمران خالد،واجد اقبال عباسی،نظام الدین نے اپنے اپنے اضلاع کا جائزہ رپورٹ پیش کی اور گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کامطلوبہ کردار ادا کروانے کے لیے رائے عامہ کا مسلسل دبائو ضروری ہے تا کہ حکومتیں حکمت عملی اور پالیسی کو ہم آہنگ رکھ کر تحریک آزادی کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے اور عوام کو بھی تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول بنائے رکھنے کی تلقین کی جائے ،ان مقاصد کے لیے جماعت اسلامی کا متحرک کردار بہت ضروری ہے ،اس لیے جماعت اسلامی کو گراس روٹ لیول پر منظم اور مربوط کیا جائے جماعت اسلامی کو امید کی کرن بنایا جائے حکومت آزاد کشمیر نے نظام کی اصلاح اور میرٹ کی بحالی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اس کی ہم تائید اور حمایت کرتے ہیں لیکن نیچے افسر شاہی کا کلچر موجود ہے اس کے خاتمے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا عوامی مسائل کی ترجمانی کرنی ہو گی خاص کر نوجوانوں کو آگے لانا ہو گا ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی تا کہ وہ اصلاح معاشرہ میں اپنے کردار کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایسے امانتدار دیانتدار نوجوانوں کو سامنے لایا جائے جو نظام کی اصلاح کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام کو موثر بنا کر عوامی مسائل حل کر سکیں ،اس موقع پر عبدالرشید ترانی نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 50فیصد سے زائد ہیں ان کے کردار کو بھی موثر بنانے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اپنا موثر کردار ادا کررہی ہیں اسی طرح کا کردار آزاد کشمیر میں بھی خواتین کی سطح پر ادا کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ نظام بری طرح بھگاڑ کا شکارہے اصلاح احوال کے اقدامات کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی ہر سطح میں پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی کرے گی اور اس کی اصلاح کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جماعت اسلامی کے کارکن آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کا م کریں تا کہ بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے اور نظام کی اصلاح کر کے عوام کی خدمت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :