چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال کرنے کے حوالے سے درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب

منگل 7 مارچ 2017 16:43

چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال ..
لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کوچیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود اختر نقوی کی درخوست کی سماعت کی جس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا ریٹائرڈ جج ہیں، اس لیے وہ اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے اس نکتہ پر رائے طلب کی کہ سر دار محمد رضا کے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کیا جاسکتا یا نہیں۔ درخواست پر مزید کارروائی 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :