شارجہ ایئرپورٹ پر خاتون ،بیٹا اور شوہر منشیات سمیت گرفتار

منگل 7 مارچ 2017 16:29

شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) شارجہ ایئرپورٹ پر خاتون اس کے شوہر اور بیٹے کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق عورت کواس سے پہلے شارجہ فوجداری عدالت کی طرف سے منشیات سمگل کر نے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا ہوئی تھی سزا ختم ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ائیر پورٹ پر جب وہ ملک میں داخل ہو رہی تھی کہ چیکنگ کے دوران اس کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی ۔تحقیقات کے دوران جب اس کے بیٹے سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس کے والدین نے قرض کی ادائیگی کے لئے یہ کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :