چائنہ سدرن ائیر لائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 مارچ 2017 15:45

چائنہ سدرن ائیر لائن کا پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2017ء) : چائنہ سدرن ائیر لائن نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سی پیک کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ارمچی اور سلام آباد  کے مابین پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی پروازیں شروع کرنے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ ارمچی سے اسلام آباد کے مابین چائنہ سدرن ائیر لائن کی تین پروزیں ہوتی ہیں۔ گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر مکمل سے گوادر تک بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :