چیف الیکشن کمشنر کے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر معاونت طلب

منگل 7 مارچ 2017 15:43

چیف الیکشن کمشنر کے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ جسٹسں کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب کر لی ہے ۔ عدالت میں مقامی شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخوست میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا ریٹائرڈ جج ہیں. اس لیے وہ اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال نہیں کرسکتے۔ درخواست گزار کے مطابق ایسا کرنا قانون کے خلاف ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر کو نام کے ساتھ جسٹس استعمال کرنے سے روکا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل سے اس نکتہ پر معاونت مانگ لی ہے کہ آیا نام کے ساتھ جسٹس استعمال کیا جاسکتا یا نہیں‘ درخواست پر مزید کارروائی 28 مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :