آلودہ ماحول ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہی: رپورٹ

منگل 7 مارچ 2017 13:38

آلودہ ماحول ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہی: رپورٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء)عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ آلودہ ماحول دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ بچوں کی اموات کا باعث بن رہا ہے۔ یہ ہوشربا اعدادو شمار دنیا بھر میں مختلف وجوہات سے ہونے والی اموات کا ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی اداریکے مطابق بچوں کی اتنے بڑے پیمانے پر اموات میں غیر صحت مند اور آلودہ ماحول بشمول گندا پانی اور ہوا، سگریٹ نوشی اور حفظان صحت کی ناکافی سہولیات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بے تحاشا گندا اور آلودہ ماحول بچوں کو جان لیوا امراض اسہال، ملیریا اور نمونیا میں مبتلا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے ہر سال مر رہے ہیں۔