مقبوضہ کشمیر ، لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

منگل 7 مارچ 2017 13:26

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) لائن آف کنٹرول پر تعینات راشٹریہ رائفلزکے ایک 35سالہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ بھارتی میٖڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشناگھاٹی سیکڑمیں ایک فوجی اہکار کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں آرآرکیمپ سے وابستہ 35سالہ سپاہی روشن سنگھ نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی ۔

(جاری ہے)

گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسکے ساتھی دوڑ پڑے اور اسے خون میں لت پت حالت میں زمین پر گرا ہوا پایا ۔ذارئع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مذکورہ اہلکار کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش متعلقہ فوجی یونٹ کے سپردکی۔فوری طور پر یہ واضع نہیں ہو سکا کہ اہلکار نے کن وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردیں جبکہ فوج نے بھی واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں