گوانتا نامو کا سابق قیدی یمن میں امر یکی ڈرون حملے میں ہلاک

منگل 7 مارچ 2017 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بتایا ہے کہ سنہ 2009ئ میں کیوبا کی جزیرہ گوانتا نامو جیل سے رہا ہونے والے ایک سینیر القاعدہ کمانڈر سمیت تنظیم کے متعدد جنگجو یمن میں امریکا کے تازہ فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں حالیہ ڈورن حملے کے نتیجے میں سنہ 2002ء سے 2009ء تک گوانتا نامو جیل میں قید رہنے والا جنگجو یاسر السلمی ہلاک ہوگیا ہے۔تاہم انہوں نے السلمی کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسر السلمی کا القاعدہ کے ساتھ تعلق ضرور تھا مگر اس کا شمار القاعدہ کی چوٹی کی قیادت میں نہیں ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :