فوجی عدالتوں کاقیام وقت کی ضرورت ہے،علامہ طاہراشرفی

پیر 6 مارچ 2017 23:51

ملتان ۔06مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ علماء کونسل فوجی عدالتوں کے جلدازجلد قیام کی حامی ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ جمہوریت میں فوجی عدالتوں کاکوئی تصور نہیں لیکن حکومت اورپارلیمنٹ نے عدالتی نظام میں کوئی اصلاحات متعارف نہیںکرائی۔اس لئے ان عدالتوں کاقیام مجبوری ہے۔موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کاقیام وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ علماء کونسل آپریشن ردالفساد کی حامی ہے اورہمیں امید ہے کہ اس کے نتیجے میں انتہاپسندی دہشت گردی اورکرپشن کاخاتمہ ہوجائے گا۔